Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ٹی آئی پنجاب ونگ کی تقریب

زاہد عمران فنانس سیکریٹری، خرم خان آئی ٹی اینڈ میڈیا ایڈوائزر کا نوٹیفکیشن جاری
ریاض ( ذکاءاللہ محسن) پاکستان تحریک انصاف پنجاب ونگ کی تقریب نائب صدر چوہدری راشد علی وینس زیر صدارت منعقد ہوئی جس میں پنجاب ونگ کیلئے سینیئر سیاسی کارکن فیاض احمد گیلانی کوچیئرمین ایڈوائزری کونسل، زاہد عمران کو فنانس سیکرٹری اور خرم خان کو آئی ٹی اینڈ میڈیا ایڈوائزر کا ٹوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ اس موقع پر نائب صدر پنجاب ونگ چوہدری راشد علی وینس کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سعودی عرب کی جانب سے پنجاب کے تمام اضلاع کی نمائندگی کو یقینی بنایا جا رہا ہے،فیاض گیلانی نے کہا کہ تحریک انصاف عوامی اور جمہوری جماعت ہے جس نے عوامی امنگوں کی سیاست کی ہے۔بدعنوان سیاستدانوں کو بے نقاب کیا ہے۔ آئندہ الیکشن میں پورا پاکستان پی ٹی آئی کو ووٹ دیکر کامیابی سے ہمکنار کرے گا۔ تقریب سے ریاض ریجن کے صدر عبدالقیوم خان، نے بھی خطاب کیا۔

شیئر: