سعودی سیکورٹی اتھارٹی کی جنیوا میں 'سائبر ڈرل' میں شرکت
سعودی سیکورٹی اتھارٹی کی جنیوا میں 'سائبر ڈرل' میں شرکت
پیر 9 اکتوبر 2023 19:25
سائبر حملوں میں استعمال ہونے والے جدید طریقوں کی آگہی مشقیں کرائی گئیں۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی نیشنل سائبر سیکورٹی اتھارٹی نے سیکھنے کی صلاحیتیں بڑھانے اور سائبر سیکورٹی کے شعبے میں معلومات کے تبادلے کو فعال کرنے کے لیے 'سائبرڈرل' میں حصہ لیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی واس کی رپورٹ کے مطابق جنیوا، سوئٹزرلینڈ میں انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین کے ہیڈ کوارٹر میں سائبر ڈرل کے عنوان سے یہ پروگرام عملے کی تجرباتی تربیت کے لیے منعقد کیا گیا۔
پروگرام میں اقوام متحدہ کی خصوصی ایجنسی انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین کے سیکرٹری جنرل، سینئر ڈائریکٹرز اور عملے نے جدید معلومات اور مواصلاتی ٹیکنالوجیز کے حصول کے لیے شرکت کی۔
پروگرام میں سائبر حملوں کی حقیقت پسندانہ شبیہ متعارف کرائی گئی تاکہ شرکاء ان حملوں کے اثرات کو بہتر طور پر سمجھ سکیں اور اپنے کام کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے مناسب طریقہ کار متعین کر سکیں۔
سعودی انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی کی میزبانی میں ایک خصوصی پروگرام رکھا گیا جس کے ذریعے سائبر حملوں میں استعمال ہونے والے جدید ترین طریقوں کی آگہی مشقیں کرائی گئیں۔
پروگرام میں سائبر حملوں کے خطرات سے بچنے اور نمٹنے کے لیے حکمت عملی بھی تیار کی گئی۔
اس سے قبل مئی میں انفارمیشن سوسائٹی کے عالمی سربراہی اجلاس کے موقع پر سائبر سیکورٹی کی کامیاب تربیتی مشق کی گئی تھی جس میں دنیا بھر کے 40 سے زیادہ ممالک اور تنظیموں نے شرکت کی تھی۔
سعودی نیشنل سائبر سیکورٹی اتھارٹی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سائبر سیکورٹی کے شعبے میں عالمی تعاون کی حمایت کرنے کی کوششوں کے طور پر یہ مشق کی گئی ہے۔
سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں