Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب لیگ نے سائبر سیکیورٹی کےلیے کونسل آف منسٹرز قائم کردی

 کونسل آف منسٹرز کا جنرل سیکریٹریٹ ریاض میں قائم کیا جائے گا ( فائل فوٹو: اے ایف پی)
عرب لیگ کے وزرائے  خارجہ نے قاہرہ میں ہونے والے اجلاس میں ’ سائبر سیکیورٹی‘ کےلیے کونسل آف منسٹرز کے قیام کا خیر مقدم کیا ہے۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق عرب سائبر سیکیورٹی منسٹرز کونسل کے قیام کی تجویز سعودی عرب نے پیش کی تھی جو کونسل کا جنرل سیکریٹریٹ اور ایگزیکٹو آفس ریاض میں قائم کرنے کو تیار ہے۔
کونسل کے قیام کا مقصد سائبر سیکیورٹی سے تعلق رکھنے والے تمام امور میں عرب ممالک کے درمیان یکجہتی اور تعاون کا فروغ ہے۔ 
منسٹرز کونسل کے قیام کا فیصلہ دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے سائبر خطرات کے ماحول میں کیا گیا ہے۔ جس نے تمام شعبوں کو ہدف بنایا ہے۔ قومی استحکام اور ترقی کے اہداف کے لیے خطرہ بن گیا ہے,
کونسل سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں عرب تعاون کو فروغ دینے، ممالک اور عرب عوام کی خوشحالی کے قابل بنانے کےلیے ایک محفوظ اور قابل اعتماد سائبر سپیس تک رسائی کے حصول کےلیے بنیادی مقاصد پر کام کرے گی۔
عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابو الغیط نے سائبر سیکیورٹی کے سلسلے میں مشترکہ عرب جدوجہد کے فروغ کی کوشش پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا ہے۔ 

شیئر: