Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں کیش وین لوٹنے کی کوشش ناکام، ایک ہلاک، دوسرا زخمی

مسلح افراد وین سے دس لاکھ ریال لوٹ کر فرار ہورہے تھے ( فوٹو: محکمہ امن عامہ)
سعودی دارلحکومت ریاض میں ایک ٹرانسپورٹ سروس کمپنی کی کیش وین سے دس لاکھ ریال لوٹنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ ایک مسلح شخص ہلاک اوردوسرا زخمی ہوگیا۔
محکمہ امن عامہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ’ ریاض میں سیکیورٹی گشتی فورس نے ایک ٹرانسپورٹ سروس کمپنی کی کیش وین سے لوٹی گئی رقم بازیاب کرلی‘۔ 
اخبار 24 کے مطابق ٹرانسپورٹ کمپنی کی کیش وین رقم منتقل کررہی تھی۔ راستے میں دو مسلح افراد نے گاڑی پر حملہ کرکے دس لاکھ ریال لوٹ لیے۔ 
امن عامہ کے ترجمان کا کہنا ہے ’مسلح  افراد کیش وین پر قبضہ کرکے فرار ہورہے تھے‘۔
سیکیورٹی گشتی دستے نے اطلاع ملتے ہی گاڑی کا  تعاقب کیا اور فائرنگ کرکے اس کے ٹائر پھاڑ دیے۔ جس پر مسلح افراد گاڑی سے نکل کر فرار ہونے کی کوشش کی۔
ملزمان نے گاڑی سے اترتے وقت ڈرائیور کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔
بیان کے مطابق ’سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے رہزنوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ کیا جس میں ایک رہزن زحمی اور دوسرا مارا گیا‘۔
لوٹی ہوئی رقم بازیاب کرلی گئی۔ واقعے کے حوالے سے قانونی کارروائی مکمل کرلی گئی۔ 

شیئر: