ریاض اور جدہ میں لوٹ مار میں ملوث ملزمان پکڑے گئے
ملزمان کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ( فوٹو: ٹوئٹر محکمہ امن عامہ)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث تین سعودی شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق مقامی شہریوں پر تجارتی مراکز سے قیمتی سامان اور نقدی لوٹنے کا الزام ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ’ ملزمان کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا گیا ہے‘۔
علاوہ ازیں سبق ویب سائٹ کے مطابق جدہ پولیس نے دو گھروں میں سونے کے زیورات لوٹنے والے ایک مقامی شہری کو حراست میں لیا ہے۔
محکمہ امن عامہ نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ’ لوٹ مار میں ملوث شہری کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا‘۔