Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ کے تجارتی مراکز میں انسداد گداگری مہم، خواتین سمیت متعدد گرفتار

ایک تجارتی مرکز کے پاس سے سعودی خاتون کو بھی حراست میں لیا گیا ( فوٹو: سکرین گریب)
سعودی عرب  مکہ مکرمہ ریجن میں محکمہ امن عامہ نے تجارتی مراکز سے غیرملکیوں سمیت متعدد گداگروں کو گرفتارکیا ہے۔
سبق کے مطابق سعودی حکام ان دنوں مملکت کے مختلف علاقوں میں انسداد گداگری مہم چلائے ہوئے ہیں۔  
مکہ مکرمہ کے ایک تجارتی مرکز سے نائجیریا کے دو ایسے گداگروں کو حراست میں لیا گیا جو اقامہ  قانون کی خلاف ورزی میں بھی ملوث تھے۔ 
محکمہ امن عامہ نے بیان میں کہا کہ ’ایک تجارتی مرکز کے سامنے سے ایک فلسطینی شہری جبکہ ایک اردنی زائر خاتون کو راہگیروں سے انسانی ہمدردی پر بھیک مانگتے ہوئے حراست میں لیا گیا‘۔
ایک شاہراہ پر واقع تجارتی مرکز کے پاس سے سعودی خاتون کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ 
امن عامہ نے اپیل کی کہ’ اگر کسی کے علم یا مشاہدے میں کوئی گداگر آئے تو وہ مکہ مکرمہ ، ریاض اور الشرقیہ ریجنوں میں رابطہ کرکے رپورٹ کریں‘۔ 

شیئر: