Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منفرد اقامہ ہولڈرز کےلیے نئی سہولت کیا ہے؟

منفرد اقامہ نظام کابینہ نے 14 مئی 2019 کو منظور کیا تھا (فائل فوٹو: ایس پی اے)
سعودی کابینہ نے کہا ہے کہ’ گھریلو عملے کی درآمد کے لیے منفرد اقامہ ہولڈرز کے ساتھ سعودیوں جیسا معاملہ کیا جائے گا۔ مقابل مالی سے مستثنی ہوں گے‘۔ 
سعودی کابینہ کا اجلاس منگل کو شاہ سلمان بن عبدالعزیزکی صدارت میں ریاض میں ہوا۔ 
 خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق کابینہ نے سماجی کفالت کے مستحقین کی پینشن کی معمولی حد میں اضافے اور سٹیزن اکاؤنٹ پروگرام کے صارفین کی سبسڈی میں مزید تین ماہ تک اضافے کو عوام کے مسائل کے حل  میں ریاستی قیادت کی غیر معمولی دلچسپی کا عکاس قرار دیا۔ 
یاد رہے کہ منفرد اقامہ نظام کابینہ نے 14 مئی 2019 کو منظور کیا تھا۔
یہ خصوصی رہائشی اجازت نامہ ہے جواس کی شرائط پوری کرنے کے بعد غیر ملکیوں کو کسی سپانسر کے بغیر رہائش، ملازمت،ذاتی کاروبار اور جائیداد خریدنے کا حق دیتا ہے۔
منفرد اقامہ یا اقامہ ممیزہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن 2030کے اصلاحاتی منصوبے کا اہم حصہ ہے۔

شیئر: