سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے منگل کو مسقط میں یورپی یونین کے خصوصی نمائندے برائے امور خارجہ اور سلامتی پالیسی جوزف بوریل سے ملاقات کی ہے۔
خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں غزہ اور گردو نواح کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال اور کشیدگی بند کرانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
فریقین نے فلسطینی عوام کےلیے انصاف اور مسئلہ کے جامع حل کےلیے بین الاقوامی کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر بات چیت کی تاکہ علاقائی وعالمی امن و سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔
یورنین یونین اور سعودی عرب کے تعلقات کا جائزہ اور تمام شعبوں میں تعاون کے فروغ کے طریقوں پر بھی بات چیت کی گئی۔
سعودی وزیر خارجہ نے مسقسط میں آسٹریلوی ہم منصب سے بھی ملاقات کی۔ غزہ اور گردو نواح کی سنگیں صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
خطے میں کشیدگی بند کرانے کے حوالے سے عالمی براری کے فوری کردار کی اہمیت زیر بحث آئی تاکہ نہتے شہریوں کا خون خرابہ بند کرایا جائے اور فلسطینی عوام کی امنگیں پوری کرنے والا جامع اور منصفانہ حل نکالا جاسکے۔
فریقین نے آسٹریا اور سعودی عرب کے دوست عوام کے مفادات میں معاون دوطرفہ تعلقات اورانہیں مضبوط بنانے کی اہمیت کا جائزہ لیا۔
علاوہ ازیں متعدد علاقائی و بین الاقوامی ایشوز پر نکتہ ہائے نظر کا بھی تبادلہ کیا گیا۔