Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ کا دورہ بغداد، عراقی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقات

 سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان پیر کو سرکاری دورے پر عراق پہنچے ہیں۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے عراقی وزیراعظم محمد شیاع السودانی سے بغداد کے صدارتی محل میں ملاقات کی۔
 عراقی وزیراعظم کوسعودی قیادت کی جانب سے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا۔عراق کے برادر عوام اور حکومت کے حوالے سے نیک خواہشات اور عراق کی مزید ترقی اور پائیدار خوشحالی کا پیغام دیا۔ 
ملاقات میں دونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات اورانہیں جدید خطوط پر استوار کرکے مزید مضبوط بنانےکے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
علاوہ ازیں باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ 
اس موقع پر عراق میں متعین سعودی سفیر عبدالعزیز  الشمری اور وزیر خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن الدود بھی موجود رہے۔ 
علاوہ ازیں  شہزادہ فیصل بن فرحان نے بغداد میں اپنے عراقی ہم منصب ڈاکٹر فواد محمد حسین سے بھی ملاقات کی۔
دونوں برادر ملکوں کے برادرانہ تعلقات اور مشترکہ تعاون کے شعبوں کا جائزہ لیا۔ متعدد مسائل پر نقطہ ہائے نظر کا تبادلہ کیا۔ 

شیئر: