Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی کے لیے بزنس کلاس کی نشستوں کی بکنگ میں 43 فیصد اضافہ 

سال رواں کی چوتھی سہ ماہی کے دوران بکنگ میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے (فوٹو: امارات الیوم)
سفری معلومات کے تجزیے کے ماہر گروپ ’فورورڈ کیئر‘ کا کہنا ہے کہ ’سال رواں کی آخری سہ ماہی کے دوران دبئی کے لیے بزنس کلاس کی نشستوں کی بکنگ میں 43 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یہ اضافہ 2019 کی آخری سہ ماہی کے مقابلے میں ہے‘۔ 
الامارات الیوم کے مطابق  فورورڈ کیئر کا کہنا ہے’مشرق بعید کی بعض مارکیٹوں میں سیاحت معمول پر آنے کی توقع ہے۔ سنگاپور اور جنوبی کوریا سمیت مارکیٹوں میں نمایاں اضافہ نظر آئے گا‘۔ 
فورورڈ کیئر نے رپورٹ میں کہا کہ’ جولائی 2022 میں دبئی نے بین الاقوامی پروازوں کے لیے اپنے ایئرپورٹس بحال کیے تھے۔  دبئی آنے والے مسافراب اوسطا طویل وقفہ دبئی میں گزارنے لگے ہیں‘۔ 
فورورڈ کیئر کا کہنا ہے ’دبئی بزنس کلاس سے سفر کرنے والوں کی شرح 2022 کے دوران 3 پوائنٹ بڑھی ہے‘۔ 
بیشتر امیر مسافر گروپوں کی شکل میں فیملیز کے ساتھ دبئی پہنچے۔ 
فورورڈ کیئر کا کہنا ہے’سال رواں کی چوتھی سہ ماہی کے دوران 2022 کی چوتھی سہ ماہی کے مقابلے میں بکنگ میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے‘۔ 
یاد رہے کہ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ 91 بین الاقوامی فضائی کمپنیوں کے لیے ذریعے 104 ملکوں کے 257 ایئرپورٹس سے جڑا ہوا ہے۔ 

شیئر: