Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی ایئرپورٹ سے 257 انٹرنیشنل ایئرپورٹس کے لیے پروازیں، 41.6 ملین مسافر 

دبئی ایئرپورٹ سے سفر کرنے والوں کی تعداد میں  مسلسل اضافہ ہورہا ہے (فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے آپریٹ کرنے والی فضائی کمپنیوں نے سال رواں کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران مزید 28 ایئرپورٹس کے لیے فضائی سروس فراہم کی ہے۔ 
الامارات الیوم کے مطابق دسمبر 2022 کے دوران دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 229 ایئروپرٹس کے لیے پروازیں تھیں۔ جون 2023 کے آخر میں ان کی تعداد بڑھ کر 257 تک پہنچ گئی۔ 
مطارات دبئی ادارے نے اعدادوشمار جاری کرکے بتایا کہ دنیا کے سب سے بڑے  ایئرپورٹ نے بین الاقوامی مسافروں کی  تعداد کے حوالے سے سال رواں کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران تین نئی بین الاقوامی فضائی کمپنیوں کو اپنی جانب متوجہ  کیا  جس سے جون 2023 کے آخر میں فضائی کمپنیوں کی مجموعی تعداد  88 سے بڑھ کر 91 تک پہنچ گئی۔ 
دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سفر کرنے والوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
2022  کی پہلی ششماہی میں یہاں سے سفر کرنے والوں کی تعداد 29.7 ملین تھی سال رواں کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران ان کی تعداد بڑھ کر 41.6 ملین ہوگئی۔ 

شیئر: