مدینہ منورہ.... مدینہ منورہ کی کھجوروں کی طلب میں 70فیصد اضافہ ہوگیا۔ تاجروں کا کہنا ہے رمضان المبارک کے دوران کھجوروں کی طلب میں عام طور پر اضافہ ہوتا ہے تاہم امسال رمضان کے دوران مقامی شہریوں کے علاوہ غیرملکیوں اور زائرین کی طرف سے طلب میں غیر معمولی اضافہ ہواہے۔ دریں اثناءغذائی ماہر جواہر الیوسف نے کہا ہے کہ ذیابیطس کے مریض بھی کھجور کھا سکتے ہیں تاہم مریض کو کھجوروں کی تعداد کے حوالے سے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ذیابیطس کے مریض” خلاص“ نامی قسم کی کھجور کھاسکتے ہیں کیونکہ اس میں شوگر کی مقدار انتہائی کم ہے۔