Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوا کے ری ایکشن کا شکار ہوا، ٹائیگر وڈز

  فلوریڈا...معرو ف امریکی گولفر ٹائیگر وڈز نے کہا ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران ان کو نشے کی وجہ سے گرفتار نہیں کیا گیا تھا ۔انہوں نے وضاحتی بیان میں کہا کہ ایک دوا استعمال کی جس کے شدید ردعمل سے میں جس کیفیت کا شکار ہوا اسے نشہ سمجھا گیا۔ یاد رہے کہ پولیس نے ٹائیگر وڈز پر نشہ آور اشیا کے استعمال کے بعد ڈرائیونگ کرنے کا الزام لگا یا تھا گولفر نے کہاکہ یہ ڈاکٹر کی تجویز کردہ دوا کا غیر معمولی ری ایکشن تھا تاہم جو کیا میں اس کی شدت کو سمجھتا ہوں اور اپنے فعل کی پوری ذمہ داری لیتا ہوں۔جوپیٹر کے دیہی علاقے میں پولیس نے ٹائیگر وڈز کو حراست میں لینے کے ریکارڈ میں رکھنے کیلئے کھینچی گئی ان کی تصویر میڈیا کو بھی جاری کی جس میں مدہوش نظر آرہے تھے۔پولیس ریکارڈ کے مطابق 41 سالہ وڈز کو ساڑھے سات گھنٹے حراست میں رکھنے کے بعد پالم بیچ کاونٹی کی جیل سے رہا کیا گیا۔ انھیں اس تحریری یقین دہانی کے بعد رہائی ملی جس میں وعدہ کیا تھا کہ وہ قانونی کارروائی میں مکمل تعاون کریں گے۔

 

شیئر: