سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے ریاض میں شام کی جنرل انٹیلی جنس سروس کے نائب سربراہ موفق دوخی کا خیرمقدم کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں مشترکہ مفاد کے امور، منشیات کی سمگلنگ سے نمٹنے، ان کے ڈیلروں کا سراغ لگانے کے حوالے سے تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں شام کے محکمہ انسداد منشیات کے ڈائریکٹر خالد عید اور متعدد اعلی حکام نے شرکت کی۔
اس سے قبل شام کے انٹیلی جنس حکام نے ریاض میں جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پبلک سکیورٹی اور جنرل ڈائریکٹوریٹ آف اینٹی نارکوٹکس کا دورہ کیا تھا۔
شامی حکام کو دونوں اداروں میں کام کے طریقہ کار اور ڈائریکٹوریٹ میں استعمال ہونے والی جدید ترین ٹیکنالوجی کے بارے میں بتایا گیا۔