سعودی محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ’ چھوٹے ٹرکوں پر مقررہ حد اور سائز سے زیادہ سامان لادنے پر 500 سے 900 ریال تک جرمانہ ہوگا‘۔
عکاظ اخبار کے مطابق سعودی محکمہ ٹریفک نے ایکس اکاؤنٹ پر بیان میں کہا کہ ’مقررہ حد اور سائز سے زیادہ سامان لادنے پر پابندی ٹریفک سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے لگائی گئی ہے‘۔