Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’منی بس مالکان 30 روز میں اپنی گاڑیاں محکمہ ٹریفک کے حوالے کریں‘

ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے اس کی شروعات دس ستمبر سے ہوگئی ہے ( فوٹو: الاقتصادیہ)
ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی (ٹی جی اے)  نے کہا ہے کہ ’ریاض اور جدہ میں ’خط‘ (منی بس)  کے مالکان جلد از جلد محکمہ ٹریفک کے حوالے کردیں‘۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق 30 روز کے اندر بسیں حوالے کرنا ہوں گی۔ اس کی شروعات دس ستمبر سے ہوگئی ہے‘۔ 
ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے بیان میں کہا کہ ’خط البلد سروس سے منسلک بس مالکان میں وہ بھی تھے جو سروس جاری رکھنے کی شرائط پوری کررہے تھے‘۔
انہیں اپنی بسیں محکمہ ٹریفک کے حوالے کرنے کی تاریخ دی گئی تھی اورمطلوبہ معلومات جمع کرنے کے لیے کہا گیا تھا
 انہوں نے ریاض اور جدہ میں اپنی بسیں اب تک محکمہ ٹریفک میں جمع  نہیں کرائیں۔ا ب  وہ  مقررہ کارروائی مکمل کرانے کے لیے اپنی بسیں محکمے کے حوالے کردیں۔ 

شیئر: