Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

واٹس ایپ 24 اکتوبر سے کون سے اینڈرائڈ موبائل اور آئی فونز پر چلنا بند ہو جائے گا؟

واٹس ایپ ایپلی کیشن اب ایسے اینڈرائڈ فونز پر چلے گی جس میں اینڈرائڈ ورژن 5.1 یا اس سے اوپر کا ہوگا۔ (فوٹو: روئٹرز)
واٹس ایپ کچھ ہی دنوں بعد اینڈرائڈ فونز اور آئی او ایس یعنی آئی فونز پر اپنی سروسز کو ختم کرنے کو تیار ہے۔
ویب سائٹ ’بزنس ٹوڈے‘ کے مطابق میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ اینڈرائڈر 5.0 اور اُس سے کم کے ورژن پر چلنا بند ہو جائے گی۔
واٹس ایپ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ایسا کرتا ہے تاکہ یوزر انٹرفیس اور فیچرز کی تازگی کو برقرار رکھا جا سکے جس کے بعد پرانے سمارٹ فونز پر واٹس ایپ اب نہیں چلے گی۔
اگر آپ کا موبائل فون پرانے سوفٹ وئیرز کے ورژن پر چل رہا ہے تو اُسے جلد از جلد اپڈیٹ کر لیں۔
دوسری جانب واٹس ایپ ایپلی کیشن اب ایسے اینڈرائڈ فونز پر چلے گی جس میں اینڈرائڈ ورژن 5.1 یا اس سے اوپر کا ہوگا۔
اسی طرح واٹس ایپ آئی او ایس 12 اور اُس کے بعد والے آئی فونز پر اپنی سروسز جاری رکھے گا۔
اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کا فون واٹس ایپ چلانے کے قابل ہے یا نہیں تو اُس کے لیے آپ کو اپنے فون کی سیٹنگ کے آپشن میں جانا ہوگا جس کے بعد آپ نے ’اباؤٹ فون‘ کے آپشن میں جانا ہے اور وہاں جا کر سوفٹ وئیر انفارمیشن پر کلک کرنا ہے۔
اگر وہاں آپ کے فون کا اینڈرائڈ ورژن 5.0 یا اُس سے کم ہوا تو آپ کے فون پر 24 اکتوبر کے بعد واٹس ایپ نہیں چلے گی۔
اسی طرح اگر آپ اپنے آئی فون کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو آپ کو اس کے لیے اپنے آئی فون کی سیٹنگ میں جا کر ’اباؤٹ‘ کے آپشن پر جانا ہوگا جس کے بعد آپ اپنے فون کی آئی او ایس سیٹنگ کو دیکھ پائیں گے۔

شیئر: