انڈیا میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں انگلینڈ اور افغانستان کے درمیان کھیلے گئے میچ میں افغان بیٹر رحمان اللہ گُرباز کو آؤٹ ہونے کے بعد غصے کا اظہار کرنا مہنگا پڑ گیا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق انگلینڈ کے خلاف 80 کے سکور پر رن آؤٹ ہونے کے بعد رحمان اللہ گُرباز نے آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی تھی۔
مزید پڑھیں
-
پنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا ڈی میرٹ پوائنٹ ختمNode ID: 737031
-
ورلڈ کپ کا بڑا اپ سیٹ، افغانستان نے انگلینڈ کو 69 رنز سے ہرا دیاNode ID: 803751
یہ واقعہ افغان اننگز کے 19 ویں اوور میں پیش آیا جب رحمان اللہ گُرباز نے آؤٹ ہونے کے بعد باوںڈری روپ پر اپنے بیٹ کو زور سے مارا اور پھر انہوں نے وہاں موجود کرسی پر بھی بیٹ کو مارا تھا۔
افغان اوپنر نے میچ کے بعد میچ ریفری جیف کرو کے سامنے اپنی غلطی کو تسلیم کیا جس کے بعد میچ ریفری نے انہیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دے دیا۔
یہ رحمان اللہ گُرباز کا 24 ماہ میں پہلا ڈی میرٹ پوائنٹ ہے۔
Afghanistan's in-form opener has received a reprimand for an incident that took place during their #CWC23 victory over England in Delhi on Sunday.
Details https://t.co/upDWtXYr5T
— ICC (@ICC) October 17, 2023