Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لارڈز ٹیسٹ: آئرلینڈ کے خلاف انگلینڈ کی ’بیزبال کرکٹ‘

اس سے قبل آئرش ٹیم میچ کے پہلے دن ہی 56.2 اوورز میں صرف 172 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی (فوٹو: گیٹی امیجز)
انگلینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔
انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں کھانے کے وقفے تک ایک وکٹ کے نقصان پر 325 رنز بنا لیے ہیں۔
انگلش ٹیم نے 54 اوورز میں 325 رنز بنائے ہیں جس میں اوپننگ بیٹر بین ڈکٹ 161 جبکہ اولے پوپ 91 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔
ابھی تک آؤٹ ہونے والے واحد کھلاڑی زیک کرالی ہیں جنہوں نے 56 رنز سکور کیے۔
اس سے قبل آئرش ٹیم میچ کے پہلے دن ہی 56.2 اوورز میں صرف 172 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔
آئرلینڈ کی جانب سے جیمز میکولم نے 36 جبکہ کرٹس کیمفر نے 33 رنز سکور کیے تھے۔
انگلینڈ کی طرف بولنگ کرتے ہوئے سینیئر بولر سٹورٹ براڈ نے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی جبکہ جیک لِیچ نے تین اور میتھیو پوٹس نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
خیال رہے کہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان یہ ٹیسٹ میچ چار روزہ ہے۔
انگلینڈ کی بیز بال کرکٹ کیا ہے؟
سنہ 2022 میں انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی جو روٹ کے پاس تھی جس کے بعد ایشز میں آسٹریلیا کے ہاتھوں کے بدترین شکست اور ٹیسٹ کرکٹ میں پے در پے ناکامیوں کے بعد ان کی جگہ آل راؤںڈر بین سٹوکس کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی دی گئی۔
اس کے ساتھ ہی کوچ کرس سِلور وُڈ کی جگہ نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈ مکلم کو ٹیسٹ ٹیم کا کوچ بنایا گیا۔
بین سٹوکس اور برینڈن میکلم کی بطور کپتان اور کوچ جوڑی کی طرزِ کرکٹ کو بیز بال کرکٹ کہا جا رہا ہے۔
بیز بال کرکٹ میں انگلیںڈ کی ٹیسٹ ٹیم کی سوچ کو تبدیل کیا گیا ہے کہ میچ کو جیتنے کے لیے کھیلنا ہے جس میں دفاع کے بجائے جارحانہ طرز عمل کے تحت بیٹنگ کرنی ہے۔
بیز بال کرکٹ میں انگلینڈ ٹیم میچ ڈرا کرنے کے بجائے اس کے فیصلے کی جانب جانے کے حق میں نظر آتی ہے۔
بیزبال کی جوڑی کے آنے کے بعد انگلینڈ نے اب تک 12 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں جس میں انہیں 10 میں جیت اور دو میں شکست ہوئی ہے۔

شیئر: