Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورلڈ کپ کا بڑا اپ سیٹ، افغانستان نے انگلینڈ کو 69 رنز سے ہرا دیا

افغان اوپنر رحمان اللہ گُرباز نے انگلینڈ کے خلاف 80 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ (فوٹو: اے ایف پی)
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 13 ویں میچ میں افغانستان نے انگلینڈ کو 69 رنز سے شکست دے دی ہے۔
اتوار کو نئی دہلی کے ارون جیٹلی سٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم 285 رنز کے تعاقب میں 41 ویں اوور میں 215 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ ہیری بروک 66 اور ڈیوڈ ملان 32 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ افغانستان کی جانب سے راشد خان، مجیب الرحمان نے تین تین اور محمد بنی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
افغانستان کی پوری ٹیم 49.5 اوورز میں 284 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ رحمان اللہ گُرباز نے 80، اکرام علی خِیل نے 58 جبکہ مجیب الرحمان نے 28 رنز بنائے۔
انگلینڈ کی طرف سے بولنگ کرتے ہوئے عادل رشید نے تین جبکہ مارک وُڈ نے دو اور جو رُوٹ نے ایک وکٹ حاصل کی۔
نئی دہلی میں دونوں ٹیمیں اتوار کو میگا ایونٹ کا اپنا تیسرا میچ کھیل رہی تھی۔
اس سے قبل افغانستان کو بنگلہ دیش اور انڈیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ انگلینڈ کو اپنے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہار جبکہ دوسرے میچ میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں جیت حاصل ہوئی۔
اس میچ کے لیے افغانستان نے اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کی اور پلیئنگ الیون میں اکرام علی خِیل نے نجیب اللہ زدران کی جگہ لی۔

افغانستان کے خلاف انگلش سپنر عادل رشید نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ (فوٹو: اے ایف پی)

دوسری جانب انگلینڈ کی ٹیم نے اس میچ کے لیے کوئی تبدیلی نہیں کی جبکہ سٹار آل راؤنڈر بین سٹوکس اس میچ میں بھی انجری کے باعث حصہ نہیں لے رہے۔
انگلینڈ کی پلئینگ الیون
جونی بیئرسٹو، ڈیوڈ مالان، جو رُوٹ، ہیری بروک، جوز بٹلر (کپتان، وکٹ کیپر)، لیام لیونگسٹون، سیم کرن، کرس ووکس، عادل رشید، مارک وُڈ، رِیس ٹوپلی۔
افغانستان کی پلئینگ الیون
رحمان اللہ گُرباز، ابراہیم زدران، رحمت شاہ، حشمت اللہ شہیدی (کپتان)، عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی، اکرام علی خِیل (وکٹ کیپر)، راشد خان، مجیب الرحمان، نوین الحق، فضل حق فاروقی۔

شیئر: