ریاض کے سینٹ ریجس ہوٹل کی مارکیٹنگ ڈائریکٹر: نورا مفتی
معروف لگژری برانڈنگ کے شعبے میں مختلف عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں۔ فوٹو انسٹاگرام
نورا مفتی نے مارچ 2023 سے ریاض کے سینٹ ریجس ہوٹل اینڈ ریزورٹس میں مارکیٹنگ ڈائریکٹر کے طور پر ذمہ داریاں سنبھال رکھی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق یہ ہوٹل ریاض کے فیا علاقے میں قائم ہے جہاں اعلیٰ ترین شاپنگ اور طرز زندگی کے ساتھ منفرد ریستوراں اور سات پرتعیش سینما گھر موجود ہیں۔
نورا مفتی نے اپنے پورے کیریئر میں لگژری برانڈنگ کے شعبے میں مختلف عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں، جس میں کاسمیٹکس اور فیشن برانڈز کا وسیع تجربہ شامل ہے۔
نورا مفتی سعودی عرب کی معروف برانڈز سعودی جواہر، اونتی لگژری ملٹی برانڈ بوتیک کی برانڈ مینجر رہی ہیں۔
مملکت میں اس برانڈ کی پانچ برانچیں قائم ہیں جو دنیا کے سب سے زیادہ معروف ڈیزائنرز کے ساتھ اپنی اہم خصوصیت کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔
نورا مفتی نے 2012 میں معروف فرانسیسی کاسمیٹک برانڈ میں ٹریننگ مینجر کے طور پر کام کیا، انہوں نے کاسمیٹکس انڈسٹری میں پانچ سال اور آٹھ ماہ گزارے۔
اس سے قبل نورا مفتی 2018 سے لگژری برانڈز سے منسلک ہونے کے بعد معروف اطالوی فیشن ہاؤس پراڈا اور مشہور فرانسیسی برانڈ کرسچن ڈائر کے ساتھ کام کرتی رہیں۔
نورا مفتی نے جدہ کی کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی سے بزنس اور تنظیمی ترقی میں مہارت کی بیچلر ڈگری حاصل کی ہے۔