Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانوی وزیر اعظم کی ریاض سے روانگی

ڈپٹی گورنرریاض شہزادہ محمد بن عبدالرحمان نے انہیں رخصت کیا (فوٹو، ایس پی اے)
برطانوی وزیراعظم رشی سونک اپنا دورہ سعودی عرب مکمل کرکے روانہ ہوگئے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم رشی سونک ایک روزہ دورے پرمملکت پہنچے تھے جہاں انہوں نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔
ریاض کے شہزادہ خالد بین الاقوامی ائیرپورٹ پر ڈپٹی گورنر ریاض شہزادہ محمد بن عبدالرحمان بن عبدالعزیز نے برطانوی وزیر اعظم کو رخصت کیاانکے ہمراہ میئرریاض شہزادہ فیصل بن عبدالعزیز بن عیاف وہ دیگر اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔
سعودی عرب میں برطانیہ کے سفیر نیل کرومپٹن اور رائل پروٹوکول کےانڈر سیکرٹری فہد الساحل بھی ایئرپورٹ پرموجود تھے۔

شیئر: