سعودی ولی عہد کی برطانوی وزیر اعظم سے ملاقات
ولی عہد اور برطانوی وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے تعلقات کے فروغ کا بھی جائزہ لیا ہے‘ ( فوٹو: ایس پی اے)
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی برطانوی وزیر اعظم رشی سونک سے ملاقات ہوئی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق انڈونیشیا میں جی 20 سربراہ کانفرنس کے ضمن میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
دونوں رہنماؤں نے خطے کو درپیش مسائل اور ان کے مشترکہ حل کے لیے کوششوں پر زور دیا ہے۔
ولی عہد اور برطانوی وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے تعلقات کے فروغ اور وسعت دینے کا بھی جائزہ لیا ہے۔