Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ بس سروس کا تجرباتی مرحلہ ختم، باقاعدہ آغاز کا اعلان

بس سروس سے سعودی نوجوانوں کو روزگار کے مواقع بھی میسر آئے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ ومشاعر مقدسہ رائل کمیشن نے مکہ بس سروس کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کیا ہے۔ 
سبق نیوز کے مطابق رائل کمیشن کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ’ بس سروس کے تجرباتی مراحل کی کامیابی کے بعد مکہ کے رہائشیوں اور زائرین کی سہولت کےلیے باقاعدہ طور پربس سروس کا آغاز کیا  جارہاہے‘۔ 
’تجرباتی مراحل میں کامیابی سے بس کے ذریعے سفرکرنے والے لاکھوں افراد کو مکہ مکرمہ شہر کے مختلف علاقوں تک پہنچایا گیا جس سے شہریوں اورزائرین کو سہولت ہوئی‘۔ 
رائل کمیشن نے کہا ’مکہ بس سروس ماحول دوست ہے جبکہ شہر کے تمام علاقوں کےلیے یہ سروس فراہم کی جاتی ہے‘۔
بس سروس سے شہر میں رہنے والے ازدحام پربھی کافی حد تک قابو پانا ممکن ہوگا۔ 
بس سروس سے جہاں سعودائزیشن کا ہدف بہتر ہوا۔ سعودی نوجوانوں کو بہتر روزگار کے مواقع بھی میسر آئے ہیں۔

شیئر: