سعودی وزیر خارجہ کا یوکرینی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ
جمعرات 26 اکتوبر 2023 20:10
غزہ اور گردو نواح کے حالات پربھی تبادلہ خیال کیا گیا(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمعرات کو یوکرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق انہوں نے یوکرین روس، بحران کی تازہ صورتحال، غزہ اور گردو نواح کے حالات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں کا بھی جائزہ لیا۔
سعودی وزیر خارجہ نے اس موقع پر سعودی عرب کے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب ، بین الاقوامی امن و سلامتی کے استحکام کے لیے کوشاں سیاسی حل اور سیاسی مکالمے کے ذریعے تمام بحرانوں کے خاتمے کا حامی تھا، ہے اور رہے گا۔ سعودی عرب چاہتا ہے کہ بین الاقوامی قوانین و روایات اور بین الاقوامی انسانی قانون کا احترام کیا جائے۔