شہزادہ فیصل بن فرحان سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات
سعودی عرب چاہتا ہے’ فلسطینی عوام کو ان کے جائز حقوق کا ضامن حل ملے‘ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے بدھ کو ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان نے جدہ میں ملاقات کی ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ او آئی سی کی ایگزیکٹیو میٹی کے کھلے ہنگامی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب میں ہیں۔
خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے غزہ اور گردو نواح میں جاری فوجی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔
شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ’ سعودی عرب جاری کشیدگی بند کرانے کے لیے تمام علاقائی و بین الاقوامی فریقوں کے ساتھ مسلسل رابطے کررہا ہے‘۔
انہوں نے زور دے کر کہا’ سعودی عرب کسی بھی شکل و صورت میں شہریوں پر حملوں، بے قصور انسانوں کے قتل کو پوری قوت سے مسترد اور بین الاقوامی انسانی قانون کے اصو لوں کا احترام ضروری سمجھتا ہے‘۔
سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا’ سعودی عرب مسئللہ فلسطین کی حمایت اور جامع مبنی بر انصاف امن کے قیام کے لیے جاری کوششوں کے ساتھ کھڑا ہے‘۔
سعودی عرب ایک جامع امن منصوبے کے حصول کی کوششوں کی حمایت کررہاہے جس کا مقصد فلسطینی عوام کو ان کے جائز حقوق کی ضمانت ہے‘۔
اس موقع پر سیکریٹری خارجہ برائے سیاسی امور ڈاکٹر سعود الساطی بھی موجود تھے‘۔