Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نہال ہاشمی نے عدلیہ کو دھمکیا ں دیں،فواد چوہدری

اسلام آباد... تحریک انصاف نے کہا ہے کہ ن لیگ کے سینیٹر نہال ہاشمی نے عدلیہ اور جے آئی ٹی کو دھمکیاں دیں۔ تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب کچھ حسین نواز کے جے آئی ٹی میں پیش ہونے کے بعد شروع ہوا۔ سپریم کورٹ کے خلاف منظم مہم شروع کردی گئی۔ سپریم کورٹ کے ججوں اور جے آئی ٹی ممبران کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ سازشی ٹولہ جے آئی ٹی اور اداروں کو پھنسانا چاہتا ہے تاکہ تفتیش رک جائے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی انصاف کے حصول کے لئے کھڑی ہے۔ پاکستان کے لوگ بھی انصاف کے حصول کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں آنے دیں گے۔ پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شفقت محمود نے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت محسوس کی تو عدالت عظمیٰ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کریں گے۔

 

شیئر: