Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر ریجن میں سعودی شہری کی سزائے موت پر عملدرآمد

اپیل کورٹ نے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے اپیل مسترد کی تھی ( فوٹو: اخبار 24)
سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ’عسیر ریجن میں قتل کیس میں سعودی شہری کی سزائے موت پرعمل درآمد کردیا گیا‘۔ 
عاجل نیوز کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’سعودی شہری عبداللہ بن حسین القحطانی کا یمنی شہری علوی صالح البرمانی سے جھگڑے کے دوران چھری سے حملہ کیا۔ یمنی شہری موقع پرہی ہلاک ہوگیا‘۔ 
پولیس نے سعودی شہری کو یمنی کے قتل کے الزام میں گرفتار کرکے مقدمہ فوجداری عدالت کے حوالے کیا۔ جرم ثابت ہونے پرعدالت نے قصاص کی سزا کا حکم سنادیا۔ 
ابتدائی عدالت کے فیصلے پر  ورثا نے اپیل کورٹ سے رجوع کیا جہاں تمام شواہد اوراعترافی بیان کے بعد سابقہ عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے اپیل مسترد کردی گئی۔ 
اپیل مسترد ہونے پر سنیچر 16 ستمبر کو عسیر ریجن میں سزائے موت پرعمل درآمد کردیا گیا۔   

شیئر: