Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طا رق سبز واری کے اعزاز میں محفل نعت

عالمی شہرت یافتہ شاعر نے نعتیہ اشعار ترنم سے سنا کر سماں باندھ دیا
جدہ(انور انصاری )عا لمی شہرت یافتہ ممتاز شا عر طارق سبز واری بزم اتحاد جدہ کے عا لمی مشاعرے میں شر کت کیلئے اپنی اہلیہ کے ہمراہ جدہ آ ئے ہو ئے ہیں ۔گزشتہ دنوں انکے مداح محمد شریف نے ا ن کے اعزازمیں محفل نعت اور افطار پار ٹی و عشا ئیہ کا اہتمام کیاجس میں منتخب شخصیات نے شرکت کی۔طارق سبز واری دنیا بھرمیں اپنے مخصوص لحن اورغزل کی و جہ سے شہرت رکھتے ہیں اور کسی بھی مشاعرے کی شان سمجھے جا تے ہیں ۔انہوں نے متعدد بار امریکہ،کینیڈا ، آ سٹریلیا ، ہندوستان،دبئی ، ابو ظبی،کو یت ،قطر، بحرین اور سعو دی عرب کے متعدد شہروں میں اد بی تنظیموں کی دعوت پر شر کت کی ۔ اس مو قع پر طارق سبز واری نے کئی خوبصورت نعتوں کے اشعار ترنم سے سنا کر سماں باندھ دیا۔اس محفل میںمہتاب قدر اور انور انصاری نے بھی اپنی نعتوں کے چند اشعار سنائے ۔ محفل کے آغاز میں محمد شریف نے مہمان خاص طارق سبز واری اور دیگر شرکاءکا استقبال کیا۔عالمی اردو مرکز کے جنرل سیکریٹری حامد اسلام نے مہمان خاص کے بارے میں بتایا کہ ان کی آ واز اور لحن عطیہ خدا وندی ہے ۔آ خر میں علیگڑھ او لڈ بوائز ایسو سی ایشن (اموبا) جدہ کے عہدیداروں نے بحیثیت علیگیرین طارق سبز واری کو یادگاری شیلڈ پیش کی ۔

شیئر: