ایڈل مین ٹرسٹ بیرو میٹر 2025 کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مملکت کے حکومتی شعبے کو اعتماد کے حوالے سے عالمی سطح پر رینکنگ حاصل ہو گئی ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے سعودی عرب کے حکومتی سیکٹر کی عالمی سطح پر رینکنگ 87 فیصد ریکارڈ کی گئی جو بہت سے ترقی یافتہ ممالک سے زیادہ ہے۔
مزید پڑھیں
-
سعودی اور پاکستانی پاسپورٹ کی 2025 میں عالمی رینکنگ کیا رہی؟Node ID: 884243
ایڈل مین ٹرسٹ بیرو میٹر کی جانب سے حکومتی اداروں پر عوام کے اعتماد کا جائزہ لینے کے بعد رپورٹ مرتب کی جاتی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے سرکاری اداروں پر عوام کے اعتماد میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رینکنگ کے حوالے سے سعودی عرب بعض ترقی یافتہ ممالک سے بھی بازی لے گیا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق درجہ بندی میں امریکہ 47 فیصد، جرمنی 41 فیصد، برطانیہ کا تناسب 43 فیصد رہا جبکہ سعودی عرب کا تناسب ان سب سے زیادہ یعنی 87 فیصد تک پہنچ گیا۔