صوبہ خیبرپختونخوا کے محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے رواں سیزن کی ٹرافی ہنٹنگ کے لیے لگوائی گئی بولی میں مہران سفاری نے دو لاکھ 12 ہزار امریکی ڈالر کی پیشکش کی جو پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی بولی ہے۔
مہران سفاری کی جانب سے لگائی گئی بولی پاکستانی روپے میں تقریباً پانچ کروڑ 87 لاکھ 77 ہزار بنتی ہے۔
پہلی بولی چترال کے علاقے توشی ون میں شکار کیے جانے والے سنگل مارخور کے لیے لگائی گئی ہے جو مارخور ٹرافی ہنٹنگ کی تاریخ میں پیش کی جانے والی سب سے زیادہ قیمت ہے۔
دوسری سب سے زیادہ بولی ذون سفاری کی طرف سے ایک لاکھ 85 ہزار ڈالر تھی جو پاکستانی روپے میں پانچ کروڑ 12 لاکھ 91 ہزار 361 روپے ہے۔ یہ بولی توشی II، چترال کے مقام میں سنگل مارخور شکار کے لیے ہے۔
مزید پڑھیں
-
چترال میں امریکی شکاری کے ہاتھوں سیزن کا پہلا مارخور شکارNode ID: 725721
-
مارخور ٹرافی ہنٹنگ، چترال میں امریکی شکاری کا کامیاب شکارNode ID: 748476