خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر چترال میں لواری ٹنل سے داخل ہوتے ہی بلند ترین مقام پر قومی جانور مارخور کا مجسمہ نصب کر دیا گیا ہے۔ اس مقام کی اونچائی 12 ہزار فٹ ہے۔
مزید پڑھیں
-
مارخور ٹرافی ہنٹنگ، چترال میں امریکی شکاری کا کامیاب شکارNode ID: 748476
مجسمے کو ٹورسٹ فیسلیٹیشن سینٹر کے قریب نصب کیا گیا ہے جہاں سیاحوں کا قیام ہوتا ہے۔
مارخور کا مجسمہ کس نے بنایا؟
مارخور کا مجسمہ حکومت یا محکمہ سیاحت نے نہیں بلکہ ایک طالب علم نے تیار کیا یے جس کا تعلق عشریت چترال سے ہے۔
نوجوان فضل واحد نے اردو نیوز کو بتایا کہ یہ مجسمہ 50 ہزار روپے کی لاگت میں بنایا گیا جس کی تیاری میں 22 دن لگے۔ مجسمے میں سریا اور سمینٹ کا استعمال کیا گیا ہے۔
فضل واحد کا کہنا تھا کہ قومی جانور مارخور کا مجسمہ بنانے کا مقصد امن اور محبت کا پیغام دینا ہے، یہ جانور چترال میں پایا جاتا ہے اور ہم اس مجسمے کے ذریعے سیاحوں کو خوش آمدید کہہ رہے ہیں۔
