انڈین فلمساز سری رام راگھون کے پروڈکشن ہاؤس نے گذشتہ برس پنجاب میں قتل ہونے والے گلوکار سدھو موسے والا کی زندگی پر لکھی جانے والی کتاب کے حقوق حاصل کر لیے ہیں۔
انڈین ایکسپریس کے مطابق پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے کتاب ’ہو کِلڈ سدھو موسے والا‘ (سدھو موسے والا کو کس نے قتل کیا) پر فلم یا سیریز بنانے کی تیاری کی جارہی ہے۔
سری رام راگھون کے پروڈکشن ہاؤس کا کہنا ہے کہ یہ کتاب ’پنجابی میوزک انڈسٹری کے پُراسرار پہلوؤں، قتل کی دل دہلا دینے والی کہانی، شہرت اور المیے کی کہانی ہے۔‘
مزید پڑھیں
-
اوکاڑہ میں سدھو موسے والا کے نوعمر مداح کی گرفتاری اور پھر رہائیNode ID: 768456
-
’دل دا نئیں ماڑا، تیرا سدھو موسے آلا‘، بابر اعظم کی ویڈیو وائرلNode ID: 801111
کتاب کے لکھاری جُپندرجیت سنگھ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اُن کی کتاب کے حقوق حاصل کرنے کے لیے متعدد پروڈکشن ہاؤسز نے اُن سے رابطہ کیا لیکن وہ سری رام راگھون کے ماضی کے کام سے بہت ’متاثر‘ ہیں۔
سری رام راگھون کے پروڈکشن ہاؤس میچ باکس شوٹس حال ہی میں اندھادھن اور مونیکا مائی ڈارلنگ جیسی فلمیں اور سکوپ جیسی مشہور سیریز بنائی ہے۔
تاہم اب تک پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ اس کتاب پر فلم بنائی جائے گی یا سیریز۔
MATCHBOX SHOTS ACQUIRES RIGHTS TO ‘WHO KILLED MOOSEWALA?’… #SriramRaghavan-mentored #MatchboxShots - the production house behind #Andhadhun, #MonicaOMyDarling and #Scoop [series] - has acquired rights to the gripping book #WhoKilledMoosewala?, authored by crime journalist… pic.twitter.com/SYJ0pwRQGO
— taran adarsh (@taran_adarsh) November 1, 2023