Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آج کا موسم ، بیشتر شہروں میں بارش اورژالہ باری

جدہ میں بھی ہلکی بارش کی توقع ہے (فوٹوج ایس پی اے )
قومی مرکز برائے موسمیات کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مملکت کے بیشتر علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ جمعہ 3 نومبر کو مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ ، تبوک ، حائل ، قصیم ، ریاض اورمشرقی ریجن میں کہیں تیز جبکہ کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے۔
موسمیاتی مرکز کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مملکت میں موسم برسات کا آغاز ہوچکا ہے اس حوالے سے متعدد علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔
جمعہ کے روز شمالی حدود اورالجوف ریجن میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوگی جو رات گئے تک وقفے وقفے سے جاری رہے گی۔
موسمیاتی رپورٹ میں مزید کہا گیاہے کہ مکہ مکرمہ شہر ، جدہ ، طائف ، الجموم ، الکامل ، اضم ، میسان ، تربہ ، بحرہ ، اللیث اورالقنفذہ میں بعض مقامات پرتیز ہوا کے ساتھ گرد وغبار چھائے رہنے کا امکان ہے جبکہ بیشترعلاقوں میں بارش اورژالہ باری بھی ہوگی۔
مدینہ منورہ ، تبوک ، مشرقی ریجن میں بارش اورگرد وغبار کا سلسلہ جاری رہے گا۔ عسیر الباحہ ، الجوف اورالحدود الشمالیہ میں بھی بارش کا قومی امکان ہے۔

شہری دفاع کا کہنا ہے کہ ندی نالوں کو عبور کرنے سے گریز کیاجائے (فوٹو، ایس پی اے)

دوسری جانب شہری دفاع کا کہنا ہے کہ موسم برسات میں شاہراہوں  پرسفر کرنے والے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
سیلابی پانی کی گزرگاہوں کے قریب نہ جائیں اور نہی ہی ندی نالوں کو عبور کرنے کی کوشش کریں۔ احتیاطی تدابیر پرسختی سے عمل کیاجائے۔

شیئر: