Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے کئی علاقے منگل تک بارش کی زد میں، شہری دفاع کا الرٹ

مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکی احتیاطی تدابیر کی پابندی کریں (فوٹو: محکمہ شہری دفاع)
سعودی شہری دفاع  نے خبردار کیا ہے کہ’ منگل تک سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں بارش جاری رہنے کا امکان ہے‘۔ 
 خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شہری دفاع نے بیان میں کہا کہ ’مکہ مکرمہ ریجن میں درمیانے درجے سے موسلا دھار تک بارش اور ژالہ باری کے آثار ہیں، سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے‘۔
’مکہ مکرمہ، طائف، الجوم، الکامل، بحرہ، جدہ اور رابغ سمیت مکہ کی کمشنریوں، علاوہ ازیں جازان، عسیر، باحہ مدینہ  منورہ، حائل، تبوک اور الجوف میں گرد آلود تیز ہواؤں کے ساتھ ژالہ باری اور بارش  متوقع ہے‘۔ 
شہری دفاع کا کہنا ہے’ ریاض ریجن میں گرد آلود تیز ہواؤں کے ساتھ بوندا باندی جبکہ القصیم اور نجران اور شمالی حدود ریجن میں بارش کا امکان ہے‘۔ 
شہری دفاع نے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے پھر اپیل کی کہ ’وہ محفوظ مقامات تک خود کو محدود رکھیں۔ احتیاطی تدابیر کی پابندی کریں‘۔
’وادیوں اورایسے نشیبی علاقوں سے جہاں بارش کا پانی جمع ہوتا ہے دور رہیں۔ نامناسب مقامات پر تیراکی کا شوق نہ کریں۔ ذرائع ابلاغ سے موسمی تبدیلیوں کی اپ ڈیٹ حاصل کریں‘۔

شیئر: