Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 ریاض میموری منصوبہ، دارالحکومت میں عمارتوں کا ڈیٹا تیار

پہلے مرحلے میں 1950 سے 2000 تک کی عمارتوں کو شامل کیا گیا ہے(فوٹو: عاجل)
سعودی عرب میں ریاض میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’20 ویں صدی کے نصف ثانی کے بعد قائم کی جانے والی عمارتوں کا ڈیٹا تیار کیا جارہا ہے‘۔
 پہلا مرحلہ مکمل کرلیا گیا۔ اس میں 1950 سے 2000 تک کی عمارتوں کو شامل کیا گیا ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق ریاض میونسپلٹی  کا کہنا ہے ’اس منصوبے کے تحت ریاض کی تعمیر و ترقی میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے کردار کو اجاگر کیا جارہا ہے۔ اس عرصے کے  دوران وہ ریاض کے گورنر تھے‘۔ 
میونسپلٹی نے اس پروگرام کو ’ذاکرۃ الریاض‘ (ریاض میموری)  کا نام دیا ہے۔   
ریاض میموری منصوبے کا مقصد  تاریخی اور سماجی اہمیت کی حامل عمارتوں کا ریکارڈ ترتیب دینا ہے۔
ریاض میموری منصوبہ میونسپلٹی کنگ سعود یونیورسٹی کے تعاون سے نافذ کررہی ہے۔ اس کے تحت ریاض کے پرانے محلوں اور شاہی محلوں پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔ 

 

شیئر: