اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم نے کہا ہے کہ اتوار کو رات گئے مملکت کے فیلڈ ہسپتال کو فوری طور پر درکار طبی سامان فضا سے گرایا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق شاہ عبداللہ دوم نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک بیان میں کہا ہے کہ ’ہماری نڈر ایئرفورس کے اہلکاروں نے آدھی رات کو غزہ میں اردنی فیلڈ ہسپتال میں فضا سے طبی امدادی گرائی ہے۔ غزہ کی جنگ میں زخمی ہونے والے اپنے بھائیوں اور بہنوں کی مدد ہمارا فرض ہے۔ ہم ہمیشہ فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہوں گے۔‘
مزید پڑھیں
-
غزہ کے متاثرین کےلیے امدادی مہم، اب تک 337 ملین ریال کے عطیاتNode ID: 809476
-
’لاکھوں افراد کی زندگیاں غزہ بحران سے تباہ ہو رہی ہیں‘Node ID: 809526
-
’بہت ہو چکا‘، اقوام متحدہ نے غزہ میں جنگ بندی مطالبہ کر دیاNode ID: 809566
اردن کے سرکاری خبر رساں ایجنسی پیٹرا نے مسلح افواج کی جنرل کمان کے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ ’شاہی فضائیہ کے ایک طیارے نے غزہ میں اردن کے فیلڈ ہسپتال کو پیراشوٹ کے استعمال کے ذریعے فوری طبی امداد پہنچائی ہے جس کی سپلائی رفح راہداری کے ذریعے امداد کی فراہمی میں تاخیر کی وجہ سے ختم ہونے والی تھی۔‘
گزشتہ ہفتے اردن نے غزہ جنگ کو مسترد کرتے ہوئے اسرائیل سے احتجاجا اپنا سفیر واپس بلا لیا تھا۔
اردن کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ اسرائیل سے کہا گیا ہے کہ’ وہ اپنا سفیر اردن نہ بھیجے۔‘
اتوار کو غزہ میں جنگ 30واں دن تھا۔
Our fearless air force personnel air-dropped at midnight urgent medical aid to the Jordanian field hospital in Gaza. This is our duty to aid our brothers and sisters injured in the war on Gaza. We will always be there for our Palestinian brethren pic.twitter.com/HOWI2VL7hL
— عبدالله بن الحسين (@KingAbdullahII) November 5, 2023