Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیر 6 نومبر کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 98  پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد پاکستانی کرنسی کی نئی قیمت 285 روپے 29 پیسے ہو گئی ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 76 روپے 6 پیسے، اماراتی درہم  77روپے 67 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 756 روپے 44 پیسے رہی۔
اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 740 روپے 98 پیسے، کویتی دینار کی 924 روپے 28 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 78 روپے 24 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں پیر کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 285 روپے اور قیمت فروخت 287  روپے 5  پیسہ ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 76 روپے 3 پیسے اور قیمت فروخت 77 روپے 1 پیسہ جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 81 روپے 25 پیسے اور قیمت فروخت 82 روپے رہی۔ 

شیئر: