غیر ملکیوں کی ترسیلات زر میں 13 فیصد کمی
’ستمبر کے دوران غیر ملکیوں نے 9.9 بلین ریال کی ترسیلات کی ہیں‘ (فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کی ترسیلات زر میں 13 فیصد کمی ہوگئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ کمی گزشتہ سال 2022 کے دوران مماثل مدت کے مقابلے کی ہے۔
سعودی سینٹرل بینک نے کہا ہے کہ ’ستمبر کے دوران غیر ملکیوں نے مجموعی طور پر 9.9 بلین ریال کی ترسیلات کی ہیں‘۔
’رقم ستمبر 2022 کے مقابلے میں 13 فیصد کم ہے جبکہ گزشتہ ماہ اگست 2023 کے مقابلے میں 8 فیصد کم ہے‘۔