’انویسٹر وزیٹر‘ ای ویزا سروس کا طریقہ کار کیا ہے؟
سرمایہ کاروں کو ویِزے کےلیے سفارتخانے جانے کی ضرورت نہیں ہوگی (فوٹو :عرب نیوز)
سعودی وزارت خارجہ نے دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کے لیے ’انویسٹر وزیٹر‘ ای ویزا سروس کے حصول کا طریقہ کار جاری کیا ہے۔
اب بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو ویِزے کے لیے سعودی سفارتخانے جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
عاجل ویب کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے وزارت سرمایہ کاری کے تعاون سے انویسٹروزیٹر ای ویزا سروس کا دوسرا مرحلہ متعارف کرایا ہے جے 60 ممالک سے دنیا بھر کے تمام ممالک تک توسیع دی گئی ہے۔
ای ویزا سروس سے سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کے خواہش مند افراد فائدہ اٹھاسکیں گے۔
دفتر خارجہ نے بیان میں کہا یہ ویزا دو زمروں کے لیے ہے۔ وزٹ افراد ویزا بیرون مملکت مقیم ان افراد کے لیے ہے جو سعودی عرب میں کاروبار میں دلچسپی رکھتے ہوں۔ دوسرا زمرہ وزٹ سیکٹر اور آرگنائز سینٹرز کے لیے ہے۔
یہ ویزا بیرون مملکت سعودی قونصلیٹس، سفارتخانوں کے ذریعے رجسٹرڈ کمپنیوں اور ایجنسیوں کے لیے ہے۔
وزارت خارجہ نے طریقہ کار واضح کرتے ہوئے کہا کہ دفتر خارجہ کے ماتحت ویزے کے مشترکہ قومی پورٹل کے ذریعے انویسٹروزیٹر ویزے کی درخواست دی جائے۔
ڈیجیٹل ایمبیسی کی طرف سے ویزے کی درخواست پر فوری کارروائی ہوگی اور انویسٹر کو ای میل پر ویزا ارسال کردیا جائے گا۔
ای انویسٹر وزیٹر ویزا دنیا کے تمام ممالک کے سرمایہ کاروں کے لیے ہے۔
وزٹ افراد یا بیرون مملکت سعودی سفارتی مشنوں سے ویزے کی درخواست کے خانے کا انتخاب کیا جائے۔
اگر پہلے سے اکاؤنٹ نہ ہو تو نیا اکاؤنٹ بنانے کے لیے ’تسجیل‘ (اندراج) پر پش کرکے مطلوبہ معلومات درج کرنا ہوں گی۔
اندراج کے وقت درخواست فارم پر کرکے تصویر ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگی۔ ویزے کی نوعیت متعین کرنا ہوگی۔ دعوت نامے کے ساتھ ویزے کی نوعیت کی مطابقت ضروری ہوگی۔
علاوہ ازیں اس سعودی سفارتی مشن کا تعین کرنا ہوگا جہاں آپ کا دعوت نامہ آئے گا۔
درخواست کے ساتھ مطلوبہ ویزے کی فیس ادا کرنا ہوگی۔ ادائیگی کا طریقہ قابل قبول ادائیگی کے طریقوں سے ہم آہنگ ہونا ضروری ہے۔