Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تعصب پر مبنی ٹویٹ کرنے پر سپورٹس تجزیہ نگار گرفتار

’کمیٹی کے پاس مذکورہ شخص کے خلاف 6 الزامات ہیں جن کا تعصب پھیلانے سے ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں تعصب پر مبنی ٹویئٹ کرنے پر ایک معروف سپورٹس تجزیہ نگار کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ شخص نے اکس پر اپنے اکاؤنٹ میں مخالف ٹیم کے کھلاڑیوں کی تضحیک بھی کی ہے۔
ذرائع نے کہا ہے کہ ’مذکورہ شخص نے اپنی ٹیم کے پسندیدہ کھلاڑی کے خلاف ریفری کے اقدام پر تجریح کرتے ہوئے ٹیم کے لیے تعصب پھیلانے کی کوشش کی ہے‘۔
ذرائع نے کہا ہے کہ ’جنرل اتھارٹی برائے میڈیا ریگولیشن نے مذکورہ تجزیہ نگار کا کیس خصوصی کمیٹی کے حوالے کردیا ہے‘۔
’کمیٹی کے پاس مذکورہ شخص کے خلاف 6 الزامات ہیں جن کا تعصب پھیلانے سے ہے‘۔

شیئر: