Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گرم کپڑے نکال  لیں، ماہر موسمیات کا مشورہ

سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کے ماہر عقیل العقیل نے کہا ہے کہ ملک میں سردی کی نئی لہر سے درجہ حرارت میں معمولی کمی واقع ہو گی۔ 
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے عقیل العقیل نے مزید کہا کہ ان دنوں مملکت کا موسمی حال  ایسا ہے جس میں ٹھنڈی ہوا کی پہلی لہر چل پڑی ہے اس سے سعودی عرب کے شمالی علاقے، قصیم، ریاض اور حائل ریجن متاثر ہوں گے۔ سردی کی نئی لہر سے درجہ حرارت میں معمولی کمی واقع ہو گی۔ 
العقیل کا کہنا تھا کہ ہمیں گرم ملبوسات استعمال کے لیے نکال لینے چاہئیں۔ 22 روز بعد سردی کا موسم شروع ہو جائے گا۔ 
العقیل نے کہا کہ مملکت کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت مسلسل کم ہو رہا ہے۔ سردی کا موسم یکم دسمبر کو شروع ہو جائے گا۔ 

شیئر: