Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ ریجن میں آج موسم غیر یقینی، ریڈ الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے مکہ مکرمہ ریجن میں ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج متعدد شہروں میں موسم غیر یقینی ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ شہر، طائف، اضم، العرضیات، القنفذہ، اللیث، الکامل، جموم اور شعیبہ میں موسلادھار بارش کا قوی امکان ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’مذکورہ شہروں کے علاوہ قرب وجوار میں بھی رات 11 بجے تک موسم غیر یقینی رہے گا‘۔
ادھر محکمہ شہری دفاع نے مذکورہ شہروں کے رہائشیوں کو پر خطر مقامات سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔
محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’وادیوں، ڈھلانوں، پہاڑی علاقوں اورسیلاب کی گزرگاہوں سے دور رہیں‘۔
خیال رہے کہ کل جدہ اور مکہ مکرمہ سمیت متعدد شہروں میں بارش ہوئی تھی جبکہ آج بھی مطلع ابر آلود ہے۔

شیئر: