موسمیات کے قومی مرکز کی توقعات کے مطابق آئندہ 24گھنٹے کے دوران مملکت کے متعدد علاقے سرد لہروں کی لپیٹ میں رہیں گے جبکہ بعض مقامات پرتیز اورگردآلود ہوائیں بھی چلیں گی۔
سعودی موسمیات کے قومی مرکز کی جانب سے جاری رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ میٹرلوجی کے ریڈارسے حاصل ہونے والے گراف کے مطابق حدود الشمالیہ ، الجوف ، تبوک اورحائل میں مطلع جزوی طورپرآبرآلود رہے گا۔
جبکہ مشرقی ریجن ، ریاض ، قصیم اورمکہ مکرمہ ریجن کے بلند مقامات کے علاوہ الباحہ میں بادل چھائےرہیں کہیں کہیں تیز بارش کا بھی قوی امکان ہے جس کی وجہ سے علاقے میں سردی کا شدت میں اضافہ ہوگا۔
مزید پڑھیں
-
موسمیاتی امورمیں مداحلت پر10 برس قید اور20 لاکھ ریال جرمانہ
Node ID: 741896 -
مملکت میں پیر سے جمعے تک موسم غیر مستحکم، سردی بڑھے گی
Node ID: 742651 -
سعودی عرب میں آج کا موسم کیسا رہے گا؟
Node ID: 742986
موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ تبوک ریجن میں تیز اورگرد آلود ہوائیں چلیں گی جس کی وجہ سے حد نگاہ متاثر ہوگی۔
مکہ مکرمہ ریجن کے علاقے تربہ اوررنیہ میں بھی تیزگرد آلود ہوا کی وجہ سے شاہراہوں پرحد نگاہ متاثر ہوگی ۔
ساحلی شہر القنفذہ ، اللیث، جدہ اوررابغ بھی ہواوں کی لپیٹ میں رہیں گے جن کا سلسلہ رات تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
الجوف ریجن کے متعدد علاقے اورالقریات، دومۃ الجندل ، سکاکا اورطبرجل میں بھی سرد ہواوں کا سلسلہ رات نوبجے تک جاری رہے گا۔
مدینہ منورہ ریجن میں بھی سطحی ہوا کی وجہ سے گردو غبار چھایا رہے گا جس کا سلسلہ حناکیہ ، المھد، وادی الفرع ، العلا ، العیص ، خیبراورمدینہ منورہ شہر تک پھیلنے کا امکان ہے۔