غزہ کے لیے دوسرا سعودی امدادی طیارہ
پہلا امدادی طیارہ جمعرات کو مصرکے العریش ہوائی اڈے پرپہنچا تھا(فوٹوْ، ایس پی اے)
غزہ کے متاثرین کے لیے سعودی عرب کا دوسرا طیارہ امدادی سامان لے کر مصر کے العریش انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گیا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی طیارے پر 35 ٹن اشیائے خورونوش اور عارضی رہائش کے لیے درکار ضروری سامان لدا ہوا ہے۔
امدادی سامان کی ترسیل کا تعلق سعودی عرب کی جانب سے شروع کی جانے والی اس عطیات مہم سے ہے جس کا حکم خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے غزہ کے فلسطینی بھائیوں کے مصائب کم کرنے میں حصہ لینے کی خاطر دیا ہوا ہے۔
خیال رہے گزشتہ روز بھی سعودی عرب کی جانب سے ایک طیارہ غزہ کے متاثرین کی امداد لے کرمصر کے العریش ایئرپورٹ پرپہنچا تھا جہاں سے امدادی سامان کوٹرالرز کے ذریعے غزہ کے متاثرین کے لیے روانہ کیا گیا۔