Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 سعودی عرب کا غزہ کے لیے امدادی آپریشن شروع، پہلا طیارہ مصر پہنچ گیا

غزہ کے لیے سعودی عرب کی جانب سے عطیات مہم شروع کی گئی ہے(فوٹو، ایس پی اے )
سعودی عرب کا پہلا طیارہ غزہ کے متاثرین کے لیے امدادی سامان لے کرمصر کے العریش ایئرپورٹ پرپہنچ گیا۔
سعودی ٹی وی  الاخباریہ کی رپورٹ کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے 30 ملین ریال عطیہ فنڈ میں دیئے گئے۔
شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے غزہ کے متاثرین کی امداد کے لیے ’ساھم ‘ پورٹل لانچ کیا گیا ہے۔
عطیات مہم میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے 20 ملین ریال عطیہ کیے گئے۔
شاہ سلمان امدادی مرکز کے نگران اعلی ڈاکٹر عبداللہ الربعیہ نے امدادی مہم کا اعلان کیا تھا جس کے بعد بڑی تعداد میں لوگوں نے غزہ کے متاثرین کےلیے امدادی رقم جمع کرائی جس کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔
امدادی سامان کی ترسیل کا آغاز ہوتے ہی سعودی عرب کی جانب سے پہلا طیارہ  جمعرات کی شام امدادی سامان لے کرمصر پہنچا جہاں سے سامان ٹرالرز کے ذریعے غزہ کے متاثرین کو پہنچایا جائے گا۔

شیئر: