Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الحناکیہ پروجیکٹ کے لیے شمسی توانائی منصوبے کا معاہدہ

الحناکیہ پروجیکٹ کے لیے 11 سو میگا واٹ شمسی توانائی کا معاہدہ کیا گیا ہے(فوٹو، ایکس )
سعودی انرجی پرچیز کمپنی کی جانب سے نجی شعبے کے ساتھ   گیارہ سو میگا واٹ شمسی توانائی کی خریداری کا معاہدہ کیا ہے
 ’مصدر‘ کمپنی ای ڈی ایف کمپنی اور نسما کمپنی کے اتحاد کے ساتھ الحناکیہ شمسی توانائی کے حوالے سے بجلی کی خریداری کا معاہدہ کرلیا۔ 
سبق ویب سائٹ  کے مطابق الحناکیہ شمسی توانائی کا منصوبہ گیارہ سو میگا واٹ تک بجلی تیار کرے گا۔ یہ منصوبہ سعودی وزارت توانائی  اپنی نگرانی میں نافذ کرا رہی ہے۔ 
معاہدے کے مطابق  کلو واٹ فی گھنٹے سے بجلی 1.68420 امریکی سینٹ کے  حساب سے خریدی جائے  گی ریال میں اس کی قیمت 6.31575 ہو گی۔ 
الحناکیہ منصوبے سے سالانہ تقریبا ایک لاکھ 90 ہزار مکانات کو بجلی فراہم ہوگی۔ 
الحناکیہ منصوبہ مملکت میں توانائی نظام سے متعلق سعودی وژن 2030 کے اہداف کی تکمیل سے تعلق رکھتا ہے۔ 
واضح رہے تیل کے علاوہ متبادل طریقہ سے توانائی کے حصول کےلیے منصوبوں پر مملکت میں تیزی سے کام ہورہا ہے جس کے تحت شمسی توانائی کے علاوہ ہوا کے ذریعے توانائی کی پیداوار شامل ہے۔

شیئر: