کولکتہ کے ایڈن گارڈنز سٹیڈیم میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور گرین شرٹس کی ورلڈ کپ تک رسائی ناممکن بنا دی ہے۔
پاکستان تکنیکی طور پر اب بھی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر سکتا ہے لیکن اس کے لیے پاکستانی ٹیم جو کرنا ہوگا وہ ناممکن نظر آتا ہے۔
مثال کے طور پر اگر انگلینڈ 50 رنز بناتا ہے تو پاکستان کو یہ ہدف دو اوورز میں حاصل کرنا ہوگا اور انگلینڈ اگر 100 رنز بناتا ہے تو پاکستان کو یہ ٹوٹل 2.5 اوورز میں حاصل کرنا ہوگا۔
اسی طرح اگر انگلینڈ کی ٹیم پاکستان کو 150 رنز کا ہدف دیتی ہے تو گرین شرٹس کو یہ ٹارگٹ 3.4 اوورز میں حاصل کرنا ہوگا۔
انگلینڈ کی ٹیم اگر پاکستان کو جیت کے لیے 200 رنز کا ہدف دیتی ہے تو پاکستانی کھلاڑیوں کو یہ ہدف 4.3 اوورز میں پورا کرنا ہوگا۔
اگر پاکستان کو انگلینڈ کی جانب سے 300 رنز کا ہدف دیا جاتا ہے تو پاکستان کو یہ ٹوٹل 6.1 ایک اوورز میں حاصل کرنا ہوگا۔
اگر پاکستان ایسا نہیں کر پاتا تو نیوزی لینڈ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی چوتھی ٹیم بن جائے گی اور سیمی فائنل میں اس کا مقابلہ انڈیا سے متوقع ہے۔