Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سری نگر: ڈل جھیل میں کھڑی کشتی میں آگ لگنے سے 3 بنگلہ دیشی سیاح ہلاک

گذشتہ سال علاقے میں 16 لاکھ  سے زائد سیاح آئے (فوٹو: عرب نیوز)
انڈیا کے زیرانتظام کشمیر کے علاقے سری نگر میں سنیچر کو ڈل جھیل میں کھڑی ہاؤس بوٹس میں اچانک آگ لگنے سے 3 بنگلہ دیشی سیاح ہلاک ہو گئے ہیں۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق سری نگر پولیس نے بتایا کہ  صبح سویرے ایک ہاؤس بوٹ میں آگ لگی اور آس پاس کھڑی دوسری کشتیوں تک تیزی سے پھیل گئی۔

کشمیر کا یہ علاقہ قدرتی حسن کے باعث دنیا بھر میں خاص حیثیت رکھتا ہے (فوٹو: ایکس)

پولیس اہلکار نے  وضاحت کی ہے کہ ڈل جھیل کے کنارے کھڑی پانچ ہاؤس بوٹس میں آگ لگی جس میں سے ایک میں تین بنگلہ دیشی سیاح ہلاک جب کہ دیگر سات زخمی ہوئے ہیں۔ 
ابتدائی تحقیقات میں پتا چلا ہے بوٹ میں لگنے والی آگ کی وجہ وہاں بجلی کی فراہمی کے لیے ناقص تار تھے۔

ابتدائی تحقیقات میں آگ کی وجہ وہاں بجلی کے ناقص تار تھے (فوٹو: ایکس)

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق 2022 میں جموں و کشمیر کے علاقے میں 16 لاکھ  سے زائد سیاح آئے جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔
کشمیر کا علاقہ اپنے قدرتی حسن کے باعث دنیا بھر میں خاص حیثیت رکھتا ہے، علاقے میں ہمالیہ کے برش پوش پہاڑ، تیز لہروں کے ساتھ شور مچاتی ندیاں اور ہرے بھرے میدان اور خوب صورت جھیلیں موجود ہیں۔
ڈل جھیل میں لکڑی سے تیار کی گئی ہاؤس بوٹس میں عارضی قیام بھی یہاں آنے والے سیاح بہت پسند کرتے ہیں۔

شیئر: