اسلامی تعاون تنطیم ( او آئی سی) نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ ’وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قرار دادوں کے مطابق جموں وکشمیر کے تنازع کو حل کرنے کےلیے ٹھوس اقدامات کرے‘۔
او آئی سی جنرل سکریٹریٹ نے 27 اکتوبر 2023 کو کشمیر پر انڈیا کے قبضے کے 76 سال مکمل ہونے پر بیان میں جموں و کشمیر کے عوا م کے حق خودارادیت سمیت ان کے حقوق کےلیے سپورٹ کا اعادہ کیا۔
بیان میں اوآئی سی وزرائے خارجہ کونسل اور سربراہ اجلاس کے فیصلوں اور قراردادوں کا حوالہ دیتے ہوئے انڈیا پر زور دیا گیا کہ’ وہ جموں وکشمیر کے عوام کے بنیادی انسانی حقوق کا احترام کرے‘۔
’پانچ اگست 2019 کے بعد سے خطے کی بین الاقوامی تسلیم شدہ متنازع حیثیت کو تبدیل کرنے کے لیے اٹھائے گئے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کو واپس لیا جائے‘۔